Monday, 12 October 2026, 03:35:11 am
 
گورنر خیبر پختونخوا کی زیرِ صدارت اجلاس، صوبے کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ
October 11, 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت آج پشاور میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے خطرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پولیس فورس، محکمہ انسدادِ دہشت گردی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

فیصلہ کیا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آپریشنل صلاحیت سے متعلق امور کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

اجلاس میں وطنِ عزیز کے لیے عظیم قربانیاں دینے والے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔