خیبر پختونخوا کی نو تشکیل شدہ مشاورتی کونسل کا پہلا اجلاس آج پشاور میں گورنر فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت ہوا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے صوبے میں امن، سلامتی اور ترقی کی بحالی کے عزم کا اظہار کیا۔
فیصل کریم کنڈی نے مشاورتی کونسل کے ارکان کو مبارکباد دی اور خیبر پختونخوا کے عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے ان کی کوششوں میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
فیصل کریم کنڈی نے کونسل کے ارکان پر زور دیا کہ وہ اپنی کارکردگی سے عملی نتائج دیں اور واضح فرق دکھائیں کیونکہ ریاست، وفاق اور عوام نے ان پر اعتماد کیا ہے۔
گورنر نے صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس، فوج اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔