Monday, 12 October 2026, 03:34:25 am
 
کسی کو بھی ملکی معیشت کو غیر مستحکم نہیں کرنے دیا جائے گا: وزیراعظم
October 11, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے عزم ظاہر کیا ہے کہ کسی کو بھی ملک کی مستحکم ہوتی ہوئی معیشت کو نقصان نہیں پہنچانے دیا جائے گا۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ دو ہزار دس سے دو ہزار چھبیس تک قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے تحت خیبر پختونخوا حکومت کو انسداد دہشتگردی کے لیے آٹھ سو ارب روپے دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت محکمہ انسداد دہشت گردی کو مضبوط بنانے، پولیس فورس کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ضروری اسلحہ خریدنے میں ناکام رہی، جس کے نتیجے میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی قیادت کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کے لیے مشترکہ وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا تاکہ معاملات خوش اسلوبی سے حل کئے جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی ان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے خلوصِ نیت سے کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا۔