Sunday, 11 October 2026, 02:39:48 pm
 
وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کی خودمختاری کے لیے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
October 11, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حوثی ملیشیا کے گھنائونے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے اپنے ایکس ہینڈل پر ایک بیان میں کہا کہ شہریوں اور اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے والے حملے مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں اور یہ علاقائی امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ تشدد کی یہ کارروائیاں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور انہیں فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔

انہوں نے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب، اس کی قیادت اور برادر عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے اور ان کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے اور دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی روشنی میں پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سا لمیت اور سلامتی کیلئے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے۔