فائل فوٹو
پاکستان نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حوثی ملیشیا کے تازہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان نے ایک بیان میں کہا کہ شہری ہوائی اڈے کو نشانہ بنانا دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائی ، بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس حملے کے نتیجے میں جانی نقصان اور لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات پر گہری تشویش ہے۔