پاکستان اور سری لنکا نے اعلیٰ سطح کے تبادلے بڑھانے اور تعاون کو فروغ دینے کیلئے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے آج (منگل کو )دبئی میں عالمی حکومتوں کے سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہبازشریف اور سری لنکا کے صدرANURA KUMARA DISSANAYAKE کے درمیان ملاقات میں ہوا ۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔
ملاقات میں دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کے اہم پہلوؤں خصوصاً تجارت، دفاع، سیکورٹی ، تعلیم ، مذہبی سیاحت اور کھیلوں کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔