Wednesday, 12 February 2025, 12:36:23 am
 
پاکستان اور کویت کا دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم
February 11, 2025

وزیراعظم شہبازشریف اورکویت کے ان کے ہم منصب شیخ احمد عبداﷲ ال احمد الصباح نے بھی آج(منگل کو) دبئی میں عالمی حکومتوں کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔

انہوں نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور موجودہ تعلقات کو باہمی مفاد پر مبنی مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

دونوں رہنماؤں نے برادرانہ تعلقات کاجائزہ لیا اور دوطرفہ تعلقات کی مثبت پیشرفت پر اطمینان کااظہارکیا ۔