پاکستان کی جدت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں نمایاں کامیابیوں کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے اور پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اداروں نے عالمی ٹیکنالوجی کی ایک تقریب میں گیارہ شعبوں میں اعزازات حاصل کیے ہیں۔
پاکستانی ٹیکنالوجی کے اداروں نے یہ اعزازات انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ایشین اوشنین کمپیوٹنگ انڈسٹری آرگنائزیشن ڈیجیٹل اینڈ اے آئی ایوارڈز میں حاصل کیے۔
تقریب میں ایشیا اور اوشیانا کے چھبیس ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔