تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اسلام آباد میں جدید ترین سائنس لیبارٹریز کا افتتاح کیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں آج افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ طلبا کو مشاہدہ، تحقیق، تجربات اور دریافت کے مواقع فراہم کیے بغیر سائنس کی تعلیم سے مکمل استفادہ نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے سرکاری اداروں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے اور طلبا کو جدید تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے حکومتی عزم پر زور دیا۔