Saturday, 12 September 2026, 09:36:32 am
 

مزید خبریں

 
پی ٹی اے کا ٹیلی کام شکایات کے اندراج کیلئے اپ گریڈ شدہ ایپ کا اجرا
September 11, 2026

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے صارفین کو ٹیلی کام سے متعلق شکایات درج کرانے اور ان کے ازالے کے لیے زیادہ محفوظ اور صارف دوست پلیٹ فارم فراہم کرنے کی غرض سے اپ گریڈ شدہ ایپ کا اجرا کیا ہے۔

اپ گریڈ شدہ ایپ میں ون ٹائم پاس ورڈ پر مبنی کثیر پہلو تصدیق اور موبائل نمبروں سے متعلق دھوکہ دہی کی مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع دینے کے لیے نیا ماڈیول شامل کیا گیا ہے۔

یہ اقدام ٹیلی کام صارفین کے لیے شکایات کے ازالے کے نظام کو جدید بنانے اور خدمات بہتر بنانے کے لیے پی ٹی اے کے عزم کا عکاس ہے۔