Sunday, 20 September 2026, 03:25:06 am
 
احد چیمہ کا غیر تسلیم شدہ آئی ٹی اداروں کے مسئلے کے حل کیلئے جامع طریقہ کار وضع کرنے پر زور
September 19, 2026

اقتصادی امور اور اسٹیبلشمنٹ کے وزیر سینیٹر احد چیمہ نے غیر تسلیم شدہ آئی ٹی اداروں کے مسئلے کے حل کیلئے جامع طریقہ کار وضع کرنے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ غیر تسلیم شدہ اداروں اور پروگراموں میں داخلے روکنے کیلئے مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ داخلہ لینے سے قبل ممکنہ طلبہ کو جامعات، ان سے منسلک کالجز اور انفرادی پروگراموں کی منظوری کی حیثیت کے بارے میں قابل اعتماد معلومات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔