Thursday, 17 September 2026, 04:33:28 pm
 
پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کیلئے حج پروازیں آج سے شروع
June 10, 2025

پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کے لئے حج پروازوں کا سلسلہ آج سے شروع ہو رہا ہے۔

یہ بات سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاالرحمان نے مکہ مکرمہ میں ریڈیو پاکستان کے نمائندے عبدالرحمن چیمہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پرواز PK-732 تین سو سات حجاج کو لے کر جدہ سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگی۔

اسی طرح مدینہ منورہ سے پہلی پرواز PK-7030جمعرات کو لاہور کے لئے روانہ ہوگی۔

ادھر سیکرٹری مذہبی امور نے کہا کہ فلائٹ آپریشن اگلے مہینے کی دس تاریخ تک جاری رہے گا۔ سرکاری سکیم کے تحت کل 88000سے زائد حجاج کو 362پروازوں کے ذریعے پاکستان پہنچایا جائے گا۔

ڈاکٹر سید عطا الرحمن نے بتایا کہ حجاج کرام کو وطن واپس پہنچانے کیلئے جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔