Tuesday, 11 February 2025, 02:25:29 am
 
پاکستان کا نمیبیا کے بابائے قوم اور سابق صدر سام نجوما کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار
February 10, 2025

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے نمیبیا کے بابائے قوم اور سابق صدر سام نجوما کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ انتہائی دشواریوں کے پیش نظر نمیبیا کے عوام کے حق خودارادیت کو آزادی کے حصول میں نجوما کے جرأت مندانہ اور اہم کردار نوآبادیاتی نظام کے خاتمے کی تاریخ میں مینارِ نور رہے گا۔انہوں نے جو مثال قائم کی وہ ان سب کیلئے ولولہ انگیز ثابت ہو گی جو ابھی تک آزادی اور حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔