Tuesday, 11 February 2025, 02:40:50 am
 
پاکستان اور سعودی عرب اپنی اقتصادی شراکت داری کوبڑھارہے ہیں:شزہ
February 10, 2025

انفارمیشن ٹیکنالوجی ومواصلات کی وزیرمملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے کہاہے کہ پاکستان اور سعودی عرب اپنی اقتصادی اورڈیجیٹل شراکت داری کوبڑھارہے ہیں جس کامقصد ٹیکنالوجی کے کلیدی شعبوں میں سرمایہ کاری اورجدت کوفروغ دیناہے۔ریاض میںLeap-2025 کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اقتصادی ترقی کے لئے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے پاکستان کے عزم کو اجاگرکیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اٹھائیس فیصداضافہ ہواہے جوایک ارب چھیاسی کروڑڈالرزتک پہنچ گئی ہیں جواس شعبے کی مضبوط توسیع کی نشاندہی کرتاہے۔انہوں نے ڈیجیٹل نیشن ایکٹ دوہزارپچیس کوپاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کونئی شکل دینے کیلئے تبدیلی کااقدام قراردیا۔وزیرمملکت نے کہاکہ پاکستان جلدڈیجیٹل غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری فورم کی میزبانی کرے گا جس میں سرمایہ کاروں کوپاکستان کے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل منظرنامے میں امکانات تلاش کرنے کی دعوت دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ وژن دوہزارتیس کے تحت پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مضبوط ٹیک شراکت داری کاخواہش مند ہے۔انہوں نے سعودی سرمایہ کاروں پرزوردیاکہ وہ فِن ٹیک،سائبرسیکیورٹی اورCloud کمپیوٹنگ میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں۔