Tuesday, 11 February 2025, 02:49:50 am
 
امریکہ کی سکھ برادری کے وفد کا پشاور میں قلعہ جمرود اور گوردوارہ بھائی جوگہ سنگھ کا دورہ
February 10, 2025

امریکہ کی سکھ برادری کے چونتیس رکنی وفد نے پشاور میں قلعہ جمرود اور گوردوارہ بھائی جوگہ سنگھ کا دورہ کیا۔

وفد نے دورے کا اہتمام کرنے پر حکومتِ پاکستان اور فوج کا شکریہ ادا کیا۔پشاور میں گوردوارہ بھائی جوگہ سنگھ کے دورے کے دوران وفد کے ارکان نے مذہبی رسومات ادا کیں۔