Saturday, 10 October 2026, 04:44:23 am
 
سعودی عرب کے لیے پروازوں کا سلسلہ معمول کے مطابق جاری
October 09, 2026

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے لیے پروازوں کا سلسلہ معمول کے مطابق جاری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں اتھارٹی نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے صرف ریاض کے لیے پروازیں عارضی طور پر معطل کی ہیں۔

اتھارٹی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی قیاس آرائیاں درست نہیں ہیں۔