Saturday, 10 October 2026, 04:00:22 am
 
حکومت نے طویل مدتی بلاسود حج سیونگز پلان کی منظوری دے دی
October 09, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے عازمین حج کی سہولت کے لیے طویل مدتی بلاسود حج سیونگز پلان کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد میں وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ایک سمری کی منظوری دی ہے، جس کے تحت پاکستانی عازمین حج کو پیشگی منصوبہ بندی اور بچت میں مدد دینے کے لیے ڈیجیٹل مالیاتی نظام متعارف کرانے کی راہ ہموار ہوگی۔

اس سکیم کے تحت حج کی ادائیگی کا ارادہ رکھنے والے افراد ڈیجیٹل ذرائع سے ماہانہ بنیادوں پر رقم جمع کرا سکیں گے۔

اس اقدام کا مقصد منظم مالیاتی منصوبہ بندی میں سہولت فراہم کرنا، بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اثرات کم کرنا اور شہریوں کے لیے حج کی تیاری آسان بنانا ہے۔