Saturday, 10 October 2026, 04:00:23 am
 
نائب وزیراعظم کا مستحق طبقات کو فیول ریلیف فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ
October 09, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے معاشرے کے مستحق طبقات کو ٹارگٹڈ فیول ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں وزیراعظم کی فیول سبسڈی سکیم کے بارے میں قومی رہبر کمیٹی اور فیول ریلیف سکیم کے لیے میڈیا مینجمنٹ کے بارے میں کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بین الصوبائی اور بین الوزارتی رابطوں، سکیم پر مؤثر عمل درآمد، وسائل کی مؤثر تقسیم اور عوام میں آگاہی کی بھرپور مہم کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے صوبائی، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کے تعاون کو سراہا۔