Saturday, 10 October 2026, 04:47:31 am
 
بیرسٹر دانیال چوہدری نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو اجاگر کیا
October 09, 2026

پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت صوبے کی سکیورٹی کے بجائے لانگ مارچ کی سیاست پر زیادہ توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی صوبے میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت نہیں کرتی۔

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو اجاگر کیا۔