گرو رام داس جی کا 492واں جنم دن لاہور میں منایا جا رہا ہے، جس میں پاکستان، برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا سے آنے والے سکھ یاتری شرکت کر رہے ہیں۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹری ناصر مشتاق نے تقریبات میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی سیکرٹری جنرل ستونت کور اور سکھ برادری کے دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر ناصر مشتاق نے اعلان کیا کہ لاہور کی چونا منڈی میں گرو رام داس جی کے جائے پیدائش کو وسعت دی جا رہی ہے تاکہ سکھ یاتریوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
سکھ برادری نے اس اعلان کا بھرپور خیرمقدم کیا، جبکہ سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے ارکان اور دیگر افراد نے حکومت کا شکریہ ادا کیا۔