Monday, 05 October 2026, 03:41:02 am
 
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کا کھیلوں کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن
October 04, 2026

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت سے پاکستان کا کھیلوں کا شعبہ نمایاں ترقی کر رہا ہے۔

اس سلسلے میں پرتگال کے معروف فٹ بال کلب ایف سی پورٹو اور سیالکوٹ فٹ بال اکیڈمی کے اشتراک سے ڈریگن فورس فٹ بال اکیڈمی قائم کی گئی ہے۔

اس اکیڈمی کے ذریعے پاکستان کے نوجوان فٹ بال کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی تربیت، بین الاقوامی سطح کے تجربے اور فٹ بال کے عالمی میدان میں نئے مواقع تک رسائی ملے گی۔

ڈریگن فورس اکیڈمی کا قیام پاکستان کے علاقائی اقتصادی فورم اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولت کاری کا ثبوت ہے۔