Friday, 09 October 2026, 06:04:17 am
 
عمان کا پنجاب کے'' اپنی چھت، اپنا گھر ہائوسنگ ''منصوبے میں دلچسپی کا اظہار
October 07, 2026

عمان کے وزیر ہائوسنگ اور شہری منصوبہ بندی ڈاکٹر خلفان بن سعید بن مبارک الشعیلی نے مسقط میں پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز شریف سے ملاقات کی اور پنجاب کے اپنی چھت، اپنا گھر ہائوسنگ منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

عمان کے وزیر نے مریم نواز کو یو این ہیبی ٹیٹ اسکرول آف آنر ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی۔

مریم نواز نے عمان کے وزیر کو پنجاب کے ہا ئوسنگ منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ صوبائی حکومت پانچ سال کے اندر کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے پانچ لاکھ گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

اس موقع پر پائیدار شہری منصوبہ بندی، ہائوسنگ اور ترقی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر الشعیلی نے عمان کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں پاکستانی کمپنیوں کے کردار کو سراہا۔