Monday, 05 October 2026, 04:23:57 am
 
پاک بھارت سرحد پر بھارتی فائرنگ سے شہید دو پاکستانیوں کی نماز جنازہ ادا
October 04, 2026

پاک بھارت سرحد پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے دو پاکستانیوں کی نماز جنازہ قصور میں ادا کر دی گئی۔

شہدا کی نماز جنازہ میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

دونوں شہدا عظمت رسول اور محسن جٹ کو ان کے آبائی گاؤں جٹاں والی حویلی، لِڈھر میں سپرد خاک کیا گیا۔

بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے دو نہتے شہریوں کے اہل خانہ کے حوصلے انتہائی بلند ہیں۔

سرحدی علاقوں کے رہائشیوں نے بھی بھارتی فورسز کے اس گھناؤنے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک قرار دیا۔