Sunday, 04 October 2026, 06:45:10 am
 
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے گوجرانوالہ میں الیکٹرک بس سروس کے دو روٹس کا افتتاح کردیا
October 02, 2026

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گوجرانوالہ میں الیکٹرک بس سروس کے دو روٹس کا افتتاح کردیا۔ 

انہوں نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ کوریڈور منصوبے کا دورہ بھی کیا اور اسے آئندہ سال مارچ تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی۔

وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ اس اہم منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

مریم نواز نے گوجرانوالہ میں مریم نواز کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کے لیے جگہ کا بھی دورہ کیا اور منصوبے پر جلد از جلد کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔