Sunday, 04 October 2026, 05:45:23 am
 
مریم نواز شریف کو یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ سے نوازا جائے گا
October 03, 2026

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کو پیر کو عالمی یومِ مسکن کے موقع پر مسقط میں ایک خصوصی تقریب میں یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

یہ ایوارڈ اقوام متحدہ کے انسانی آبادکاری پروگرام کا اعلیٰ ترین بین الاقوامی اعزاز ہے۔

پنجاب کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ منصوبہ اس سال ایوارڈ کی فہرست میں سرفہرست ہے۔

مریم نواز نے اقوام متحدہ کا سکرول آف آنر ایوارڈ پنجاب کے بے گھر افراد کے نام کرتے ہوئے اسے ان کے لیے اعزاز قرار دیا ہے۔