Friday, 10 July 2026, 03:44:32 am
 
پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا کامیاب ریسکیو آپریشن، 20 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا
July 09, 2026

پاک بحریہ نے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے اشتراک سے  اورماڑہ کے مشرق میں ڈوبنے والےے کارگو جہاز کے عملے کے تمام بیس پاکستانی ارکان کو بحفاظت بچا لیا ہے۔

ریسکیو کیے گئے تمام ارکان کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر کو ہنگامی مدد کی کال موصول ہونے پر ریسکیو آپریشن کے لیے پی این ایس حنین اور متعلقہ فضائی وسائل کو فوری طور پر روانہ کیا گیا۔