وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مالی سال 26-2025 ء کے دوران اکتالیس ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر بھیجنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں 8.6 فیصد اضافہ سمندر پار پاکستانیوں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بہبود کیلئے اقدامات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔