سندھ کے انیس اضلاع میں سیلاب سے متاثرہ کھیت سے منڈی تک جانے والی ایک سو اکتالیس سڑکوں کی بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، جن کی مجموعی لمبائی تقریباً آٹھ سو انچاس کلومیٹر ہے۔
بحال کی گئی سڑکوں میں سیلاب زدہ اضلاع جامشورو، دادو، نوشہرو فیروز، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈو الہ یار، بدین، تھرپارکر، سانگھڑ، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، عمرکوٹ، خیرپور، شکارپور، قمبر شہدادکوٹ اور سکھر کی سڑکیں شامل ہیں۔
کھیت سے منڈی تک جانے والی ان سڑکوں کی تکمیل انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔