Friday, 10 July 2026, 03:48:22 am
 
مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 59 ویں برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی
July 09, 2026

 مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی اُنسٹھ ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی۔

فاطمہ جناح اکتیس جولائی اٹھارہ سو ترانوے کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔

انہوں نے قیامِ پاکستان میں اہم کردار ادا کیا۔

تحریکِ آزادی میں ان کے شاندار کردار کی وجہ سے انہیں 'مادرِ ملت' کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

فاطمہ جناح اُنیس سو سڑسٹھ میں آج کے روز تہتر برس کی عمر میں انتقال کر گئیں اور انہیں کراچی میں مزارِ قائد میں ان کے بھائی قائداعظم محمد علی جناح کے پہلو میں سپردِ خاک کیا گیا۔