Friday, 09 May 2025, 05:53:00 pm
 
وزیراعظم،امریکی وزیرخارجہ کاخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال
May 09, 2025

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل اکاون کے تحت اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

انہوں نے یہ بات امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم نے بھارت کے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے ان حملوں کے ذریعے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سا لمیت کی خلاف ورزی کی جس سے جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کو سنگین خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

وزیراعظم نے جنوبی ایشیاء میں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اظہار تشویش کوسراہا۔

مارکوروبیو نے کہا کہ امریکہ جنوبی ایشیاء کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اوروہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔

وزیراعظم نے ملکی خودمختاری اور علاقائی سا لمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کرنے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔