نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے آج(اتوار) کو مصر کے وزیر خارجہ بدر Abdelatty سے ٹیلی فون پر گفتگوکی۔
انہوں نے غزہ میں سنگین انسانی بحران پر تبادلہ خیال کیا جس سے لاکھوں فلسطینی متاثر ہو رہے ہیں۔
نائب وزیراعظم نے فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور مصر کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس معاملے پر غور و خوض کرنے کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کاغیرمعمولی اجلاس بلانے کیلئے پاکستان کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔
دونوں وزراء نے آنے والے دنوں میں اس معاملے پر ہونے والی پیشرفت سے متعلق قریبی رابطہ رکھنے پر اتفاق کیا۔