وزیراعظم شہباز شریف نے پولینڈ کے شہر کراکوف میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور کئی افراد زخمی ہوئے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک، پولینڈ کے عوام اور ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔