وزیر داخلہ محسن نقوی نے شبقدر میں فرنٹیئر کور کے تربیتی مرکز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تربیت مکمل کرنے والے اہلکاروں کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔
انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور شاندار کارکردگی کو سراہا۔
محسن نقوی نے کہا کہ تربیت مکمل کرنے والے اہلکاروں کی بہترین کارکردگی ان کی انتھک محنت، عزم اور بلند حوصلے کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر کور نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ صفِ اول کا کردار ادا کیا۔
وزیر داخلہ نے یقین ظاہر کیا کہ تربیت مکمل کرنے والے اہلکار مستقبل میں تمام ذمہ داریاں پوری لگن، فرض شناسی اور بہادری سے نبھائیں گے۔