Sunday, 08 November 2026, 01:19:10 pm
 
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم جمعرات کو اسلام آباد میں شروع ہوگا
November 08, 2026

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت سے دو روزہ پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم جمعرات کوشروع ہوگا۔

فورم کا مقصد پاکستان کے وسیع معدنی ذخائر اور وسائل سے بھرپور استفادہ کرنا اور کان کنی کے شعبے میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم کے صدر احمد حیات لک نے کہا کہ فورم میں عالمی شہرت یافتہ صنعتی کمپنیوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ انوسٹمنٹ فورم عالمی سطح پر تکنیکی شراکت داری، پالیسی اصلاحات، سرمایہ کاری اور پائیدار کان کنی کی نئی راہیں کھلیں گی۔