پارلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے جسے بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کیلئے قومی اتحاد، سیاسی استحکام اور تمام متعلقہ فریقوں کی مشترکہ کوششیں درکار ہیں۔