Sunday, 08 November 2026, 09:24:55 pm
 
وزیراعظم شہبازشریف کی آذربائیجان کے صدراورعوام کو یومِ فتح پرمبارکباد
November 08, 2026

(File Photo)

وزیراعظم شہبازشریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور عوام کو یومِ فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے ایکس پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ آٹھ نومبر کا دن آذربائیجان کی قوم کی جرأت، عزم اور قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے جس کے نتیجے میں تقریباً تین دہائیوں بعد اس کی علاقائی خود مختاری بحال ہوئی۔

وزیراعظم نے ان شہدا کو بھی دلی خراج عقیدت پیش کیا جن کی قربانیوں کی بدولت یہ کامیابی ممکن ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال باکو میں انہیں یومِ فتح کی پریڈ میں صدر الہام علیوف کے ساتھ شریک ہونے کا اعزاز ملا جس سے دونوں ملکوں کے درمیان غیر متزلزل تعلقات کی عکاسی ہوئی۔

شہباز شریف نے دعا کی کہ آذربائیجان ترقی کی منازل طے کرتا رہے اور امید ظاہر کی کہ جنوبی قفقاز پائیدار امن اور مشترکہ خوشحالی کی جانب بڑھے گا۔