Thursday, 08 October 2026, 02:43:35 pm
 

مزید خبریں

 
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے کے بعد واپس روانہ
October 08, 2026

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے کے بعد واپس روانہ ہو گئے ہیں۔

دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس دورے سے کثیرجہتی نظام اور اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ ہوا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ دورہ سیکرٹری جنرل کی بصیرت افروز قیادت اور بین الاقوامی امن اور ترقی کیلئے ان کی خدمات کیلئے پاکستان کی گہری پذیرائی کا بھی مظہر ہے۔