Thursday, 08 October 2026, 02:42:50 pm
 
صدر، وزیراعظم کا اداروں اور شہریوں پر استقامت کو مشترکہ ذمہ داری کے طور پر تسلیم کرنے پر زور
October 08, 2026

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے تمام اداروں، برادریوں اور شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ استقامت اور ثابت قدمی کو مشترکہ قومی ذمہ داری سمجھیں۔

آج منائے جانیوالے قومی یومِ استقامت کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہا کہ ہمیں ہنگامی صورتحال پر ردعمل دینے کے بجائے خطرات کا پیشگی اندازہ لگانے کی جانب بڑھنا ہوگا جس کیلئے سائنسی علم، قابل اعتماد اعداد و شمار اور جدید ٹیکنالوجیز سے استفادہ کیا جائیگا۔

قومی یومِ استقامت ہر سال آج کے دن دو ہزار پانچ کے تباہ کن زلزلے کے متاثرین کو یاد کرنے اور آفات سے نمٹنے کی تیاری کے فروغ کیلئے منایا جاتا ہے۔