نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
دونوں رہنمائوں نے آج اسلام آباد میں وزارت خارجہ میں خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات کے دوران بات چیت کی۔
انہوں نے پاکستان بحرین تعلقات کا جائزہ لیا اور دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح کے روابط میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں بالخصوص تجارت، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے اس امر پر زور دیا کہ چیلنجز سے نمٹنے اور تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری بدستور سب سے قابل عمل ذرائع ہیں۔