Thursday, 08 October 2026, 02:42:03 pm
 

مزید خبریں

 
بحرین کے وزیر خارجہ اسلام آباد میں وزارت خارجہ پہنچ گئے
October 08, 2026

بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی اسلام آباد میں وزارت خارجہ پہنچ گئے ہیں۔

اُن کی آمد پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔

دونوں رہنماء دوطرفہ ملاقات کریں گے اور پاکستان بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کے تیسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔