وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے مضبوط معاشی استحکام، لچک اور پالیسی ساکھ کو تسلیم کیا ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان طے پانے والے اسٹاف لیول معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں اسے پاکستان کے معاشی استحکام اور اصلاحات کے سفر میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔
خرم شہزاد نے کہا کہ پاکستان بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے، معاشی استحکام برقرار رکھنے، ادارہ جاتی ساکھ مضبوط بنانے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
مشیر نے کہا کہ آئی ایم ایف کا جائزہ اس بات کا اعتراف ہے کہ معاشی استحکام کے ساتھ اصلاحات پر عمل درآمد بھی جاری ہے۔