پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے موجودہ خطرے سے نمٹنے کیلئے اجتماعی، جامع اور مربوط ردعمل اختیار کرے۔
یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب، سفیر عثمان جدون نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی چھٹی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
سفیر نے کہا کہ افغانستان سے دہشت گردی کے خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹا جائے، جس میں دہشت گردوں کو محفوظ ٹھکانے فراہم کرنے والوں اور ان کی معاونت و مالی سرپرستی کرنے والوں کو جواب دہ ٹھہرانا بھی ضروری ہے۔