اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر زہریلی گیسوں کے اخراج میں معمولی حصہ ہونے کے باوجود پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔
ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دو ہزار بائیس کے سیلاب کا سانحہ ایک شدید ناانصافی کو دنیا کے سامنے لایا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے گروپ بیس کے ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنے وعدوں کی پاسداری کریں اور زہریلی گیسوں کا اخراج فوری کم کریں۔