وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں بچوں سے مشقت کے خاتمے کے لیے خصوصی ہیلپ لائنز اور بحالی مراکز قائم کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بات آج لاہور میں عالمی ادارہ محنت کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبو کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن کارکنوں اور ان کے خاندانوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد صوبے میں پنجاب لیبر کوڈ دو ہزار چھبیس نافذ کر دیا گیا ہے۔
عالمی ادارہ محنت کے ڈائریکٹر جنرل نے کارکنوں کی فلاح و بہبود کے لیے گرانٹس میں نمایاں اضافے کو سراہا۔