Friday, 09 October 2026, 04:47:04 am
 
حکومت نے آج کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے
October 08, 2026

حکومت نے آج کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اکانوے پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت تین سو چورانوے روپے چورانوے پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔

پٹرول کی قیمت میں ایک روپے بیاسی پیسے فی لٹر اضافے کے بعد اسکی نئی قیمت تین سو چھیانوے روپے پینسٹھ پیسے فی لٹرمقررکی گئی ہے۔