صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ دہشتگردوں کے غیر ملکی سرپرستوں اور ان کے مقامی سہولت کاروں کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف عزمِ استحکام کے تحت کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دہشتگردوں کو ملک میں بدامنی پھیلانے اور اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔