Friday, 02 October 2026, 08:04:22 am
 
چینی کمپنی کا پاکستان میں ٹیکسٹائل کی برآمدات کا ایک جدید مرکز قائم کرنے کا فیصلہ
October 01, 2026

ایک چینی کمپنی نے پاکستان میں ٹیکسٹائل کی برآمدات کا ایک جدید مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیلنج فیشن (Challenge Fashion) کی سی ای او، چن یان (Chen Yan) نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی پاکستان سے اب تک 300 ملین ڈالر سے زائد کی ٹیکسٹائل برآمد کرچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی کپڑے اور ملبوسات کی تیاری کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل ایک بہت بڑی فیکٹری قائم کرنے جارہی ہے۔ اس منصوبے کے تحت 25 ہزار سے زیادہ روزگار کے مواقع اور سالانہ 400 ملین ڈالر سے زائد برآمدات کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔