Friday, 02 October 2026, 08:01:01 am
 
وزیراعظم کا معاشی ترقی کے لیے برآمدات پر مبنی شرح نمو پر زور
October 01, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ترقی کے لیے برآمدات پر مبنی شرح نمو کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے مصنوعات اور خدمات کی پیداوار کے علاوہ برآمدات بڑھانے میں نجی شعبے کے کردار کو اجاگر کیا۔

شہباز شریف نے کہا رواں مالی سال کے بجٹ میں برآمد کنندگان، صنعت کاروں اور صنعتی شعبے کو اربوں روپے کی ٹیکس مراعات دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی صنعت کو فراہم کی جانے والی مراعات کے اثرات اب نمایاں ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم نے ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے اور معاشی استحکام کے حصول کے لیے اجتماعی کوششوں پر معاشی ٹیم، صوبائی حکومتوں اور متعلقہ محکموں کو سراہا۔