Friday, 02 October 2026, 08:04:03 am
 
گزشتہ ماہ ریکارڈ 25,281 نئے سرمایہ کار پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شامل ہوئے: خرم شہزاد
October 01, 2026

File Photo

وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ پچیس ہزار دو سو اکاسی نئے سرمایہ کار پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شامل ہوئے جو ایک ریکارڈ ہے۔

انہوں نے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ ایک ماہ کے دوران نئے سرمایہ کاروں کی اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

انہوں نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج میں شامل ہونے والے سرمایہ کاروں کی مجموعی تعداد اب چھ لاکھ چھپن ہزار دو سو اٹھارہ ہوگئی ہے۔