افغانستان میں طالبان رجیم کی نااہل پالیسیوں نے افغان عوام کو تاریخ کے بدترین انسانی بحران میں دھکیل دیا ہے۔
افغان جریدہ "ہشت صبح" کے مطابق افغانستان میں روزگار کے مواقع کی شدید کمی نے 74 فیصد آبادی کو انتہائی غربت اور غذائی عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے۔
سابق افغان صدر کے ترجمان صدیق صدیقی کے مطابق نااہل افغان طالبان رجیم نے افغان سرزمین کو دنیا کا غریب ترین ملک بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 29 ملین افغان شہری غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔